جعلی ڈگری ، منی لانڈرنگ کیس، ایگزیکٹ کے گرفتار17 ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جون تک توسیع ، ایف آئی کے حوالے
پیر 15 جون 2015 22:29
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سینئر سول جج اسلام آباد عبدالغفور کاکڑ نے جعلی ڈگریوں اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں گرفتار ایگزیکٹ کے 17 ملازمین کے جسمانی ریمانڈ میں 20 جون تک توسیع کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ ایف آئی اے نے 7 جون کو جعلی ڈگریوں کی تیاری اور منی لانڈرنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ایگزیکٹ کے 17 ملازمین کو حراست میں لیا تھا۔
ایف آئی آر میں ایگزیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب شیخ ، ان کی اہلیہ اور ملازمین کے خلاف فراڈ ، دھوکہ دہی ، فرضی شناخت کے ساتھ کام کرنے ، الیکٹرانک ٹرانزکشنز آرڈیننس (ای ٹی او) کی سیکشن 36 ، 37 اور انٹی منی لانڈنگ ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ایگزیکٹ کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ قاسم بن مسعود ، اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ حیدر فاروق ، سجاد حیدر، رضوان شاہ، آفاق احمد، عبادت ذکی، اظہار تنویر، سلمان احمد، سید صہیب عباس ، عباس فخر ، حسنین رحمن ، کلیم اشرف ، عمر گل اور رچرڈ عدنان شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.