پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 13اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے‘حاجی احسان الدین قریشی

رمضان بازاروں میں دالیں، چاول ، چینی، آٹا، گھی، سبزی ، پھل ، گوشت کھجور، بیسن دستیاب ہوں گے،اجتماع سے خطاب

پیر 15 جون 2015 22:38

ملتان ‘لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) سابق صوبائی وزیروممبرپنجاب اسمبلی حاجی احسان الدین قریشی گزشتہ روز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ماہ صیام میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کے تحت عوام کو رمضان بازاروں میں چینی 52 روپے فی کلو مہیا کی جائیگی۔

رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرمیں خود لونگا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع ملتا ن کے لئے ماہ رمضان میں 500 سوسے زائدمیٹرک ٹن چینی کا کوٹہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ضلع کی تحصیلوں میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائیگا یہ چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوگی ۔

(جاری ہے)

ضلع ملتان میں رمضان بازارپہلے کی طرزپر قائم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ زراعت افسران عوام کو تازہ اور معیاری سبزی کی فراہمی کے لیے گرین چینل قائم کریں۔ انہوں نے تاجر برادری سے کہا کہ وہ ماہ صیام میں بلا جبر و اکراہ از خود اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لائیں اور انتہائی کم منافع پر عوام کو اشیاء فراہم کرکے خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔ رمضان بازاروں میں دالیں، چاول ، چینی، آٹا، گھی، سبزی ، پھل ، گوشت کھجور، بیسن دستیاب ہوں گے۔ جبکہ ہر رمضان بازار میں عوام کی سہولت کے لئے یوٹیلٹی سٹورز کا سٹال بھی لگایا جائیگامسلم لیگی ورکروں کی بھی رمضان بازاروں میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی تاکہ اپنی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :