جماعۃ الدعوۃ کراچی کے تحت ماہ رمضان میں دو ہزار سے زائد سحر و افطار کے پروگرام اور سیمینار منعقد ہوں گے

ماہ رمضان اصلاح اور تربیت کا مہینہ ہے۔ تزکیہ نفس کے لیے ضروری ہے کہ اس مبارک ماہ میں اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دے جائے، حافظ محمد امجد

پیر 15 جون 2015 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے تحت ماہ رمضان میں دو ہزار سے زائد سحر و افطار کے پروگرام اور سیمینار منعقد ہوں گے۔ شہر بھر میں دعوتی و اصلاحی پروگرامات کے انعقاد کے لیے 35 رکنی دعوتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ماہ رمضان میں افطار ڈنر اور سحری کے موقع پر درس قرآن کے علاوہ مسجدوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر بھی دعوتی پروگرام منعقد ہوں گے۔

جماعۃ الدعوۃ شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسؤل حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر بھر میں منظم دعوتی و تربیتی پروگرامات کے انعقاد کے لیے جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں اور علماء کرام و مبلغین پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ جو ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار و دروس قرآن کے پروگرامات سے خطابات کریں گی۔

(جاری ہے)

رمضان کے تینوں عشروں میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماء اور جید عالم دین دعوتی و اصلاحی دورے پر کراچی آئیں گے۔ وہ اپنے دورہ کراچی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے خصوصی پروگرامات سے خطاب کریں گے۔ حافظ محمد امجد کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان اصلاح اور تربیت کا مہینہ ہے۔ تزکیہ نفس کے لیے ضروری ہے کہ اس مبارک ماہ میں اپنی تربیت پر خصوصی توجہ دے جائے۔ جماعۃ الدعوۃ اسی مقصد کے تحت سالہا سال دعوتی و تربیتی پروگرامات منعقد کرتی ہے۔ امسال ماہ رمضان میں شہر بھر میں دو ہزار سے زائد دعوتی و اصلاحی پروگرامات منعقد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :