امن وامان کویقینی بنانے کیلئے 7 منصو بو ں کیلئے 30 ارب 50 کروڑ روپے مختص

پیر 15 جون 2015 22:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جون۔2015ء)خیبرپختونخوامیں امن وامان کویقینی بنانے کیلئے مالی سال2015-16کے بجٹ میں 57 منصو بو ں کیلئے 30 ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔امن و اما ن کوبرقراررکھنے کیلئے نئی پو لیس لا ئنز، تھا نوں اور پو لیس پو سٹو ں کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا جب کہ پشا ور ائر پو رٹ کی محفوظ بنا نئے کیلئے وا چ ٹا ورز تعمیر کیے جا یئں گے۔

مختلف اضلا ع میں خصو صی پو لیس برا نچو ں کا قیا م عمل میں لا یا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

صوبے بھر کی جیلوں میں بجلی کے جدید آلا ت اور علیحدہ فیڈر نصب کر نے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ڈی ائی خا ن میں سنٹر ل جیل کا قیا م، ملا کنڈ جیل کی تعمیر، خو اتین کیلئے الگ جیل کا قیا م، حفا ظتی عملے کیلئے بیرک کی تعمیر، جیلوں میں Mess کا قیا م اور فلٹر یشن پلا نٹ کی تنصیب منصو بہ جا ت میں شا مل۔

اسی طرح انصا ف و قا نو ن کے شعبے میں32 جاری اور نئے منصو بو ں کیلئے ایک ارب پا نچ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ضلع نو شہر ہ، سو ات، بو نیر، ٹا نک، کو ہا ٹ اور ہنگو میں جو ڈیشل کمپلیکس کی تعمیر منصو بہ جا ت شامل۔مو با ئل کورٹس کا قیا ماور عدا لتو ں کے طر یقہ کا ر کو بہتر بنا نے کیلئے کو رٹ آٹومیشن کا منصو بہ بھی بجٹ میں شامل کیاگیاہے۔