قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کا بیان، ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے ایک بارپھر قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 جون 2015 10:50

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کا بیان، ایم کیو ایم کےقائد الطاف حسین نے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایک بار پھر سے متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے. متحدہ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ اسمبلی میں ہمارا مذاق اڑایا گیا ، اراکین خاموش بیٹھے رہے اور اسمبلی تماشائی بنی رہی . لہٰذا میں اب قیادت نہیں کر سکتا ۔الطاف حسین نے کہا کہ خواجہ آصف نے انٹریو میں کہاہے کہ اصل میں مہاجر وہ ہیں جنہوں نے جالندھر اور لدھیانا سے ہجرت کی۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ تقسیم ہند کے وقت 20 لاکھ افراد نے پاکستان ہجرت کی جس میں ، مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار ، حیدر آباد دکن ، علی گڑھ ، لکھنؤ، آگرہ کے افراد بھی شامل ہیں۔خواجہ آصف کے بیان نے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ انہوں نے 37 سال جدوجہد کرکے مسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کی کوشش کی مگر اب بہت ہو چکا ،میں اب قیادت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاں میں اب ایم کیو ایم کا بانی تو ہوں لیکن میں اب پارٹی کی قیادت نہیں کر سکتا.