سابق صدر پرویز مشرف نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں بھارت کو کھری کھری سنا دیں

پاکستان میانمار نہیں ، بھارت کارروائی کی جرات نہیں کر سکتا، سابق آرمی چیف

منگل 16 جون 2015 11:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء ) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میانمار نہیں ، بھارت کارروائی کی جرات نہیں کر سکتا۔بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ نریندر مودی امن مذاکرات کو مشکل بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میانمار نہیں ، بھارت ایسی کارروائی کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایٹمی طاقت ہے ، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان نہیں بلکہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔ ڈھاکا میں نریندر مودی کے بیان پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جو کیا وہ پاکستان کے کسی شہری کے لیے بھی قابل قبول نہیں۔