شکارپور، بولان ایکسپریس کی6بوگیاں پٹری سے اترگئیں،3مسافر زخمی

منگل 16 جون 2015 11:18

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء )شکارپورکے علاقے مدیجی کے قریب بولان ایکسپریس کی6بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔بوگیاں پٹری سے اترنیکی وجہ سے3مسافرزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے فرخ تیمور کے مطابق بولان ایکسپریس کراچی کوئٹہ جارہی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک بند ہوگیا ۔