فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے

منگل 16 جون 2015 12:03

فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کے سیمی فائنلز کل کھیلے جائینگے

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ 2015 کے دونوں سیمی فائنلز کل بدھ کو کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز (کل) بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں برازیل کا مقابلہ سینیگال سے ہوگا، یہ میچ کرائسٹ چرچ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں سربیا اور مالی کی ٹیمیں نارتھ ہاربر سٹیڈیم، آکلینڈ میں پنجہ آزما ہوں گی۔ انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور برازیل، مالی، سربیا اور سینیگال نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ چیمپئن کا فیصلہ 20 جون کو ہوگا