قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد جمیل کی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

منگل 16 جون 2015 13:10

قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد جمیل کی ٹیم میں واپسی ..

اسلام آباد ۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر محمد جمیل کی قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات واضح ہوگئے اور وہ رواں سال کے آخر میں بھارت کے خلاف ہونے والے سیریز میں ممکنہ طور پر قومی ٹیم کے کپتان ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایا کہ محمد جمیل جنوبی افریقہ میں ہونے والے چوتھے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلاء ہوگئے تھے اور اس کے بعد 8 ماہ تک ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈاکٹر ریاض نے گزشتہ ان کا معانہ کیا اور انہیں مسلسل ورزش کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ذرائع کے مطابق وہ 3 ماہ کے بعد مکمل طور پر فٹ ہو سکتے ہیں جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز رواں سال کے آخر میں بھارت میں کھیلی جائے گی جس میں محمد جمیل پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ممکنہ طور پر کپتان ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :