پشاور،تیسراقندھاری نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا

منگل 16 جون 2015 13:42

پشاور،تیسراقندھاری نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے شروع ہوگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) تیسراقندھاری نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم رمضان المبارک سے لخکر آباد گراؤنڈ پر شروع ہوگا۔جسمیں پشاور اور دیگر اضلاع کی70کے قریب ٹیمیں حصہ لیں گی ۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن کونسل کے ممبر حاجی سلیم خان ہونگے ،جبکہ صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے ارگنائزنگ سیکرٹری حمید اللہ کے مطابق مسلسل دو سال تک ہر سال رمضان المبارک کے مہینے میں رات کی مصنوعی روشنی میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہاہے امسال بھی اس میگا ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہشمند ٹیموں کو انٹری کیلئے 19جون مقررکی گئی ہے ۔جسکے بعد ٹورنامنٹ کا ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔