آل کراچی کیپٹن محمد صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ،کلمت ویلفیئر ،گلشن اتحاد ،بلوچ یونین ،سرحد اسپورٹس کامیا ب

منگل 16 جون 2015 13:42

آل کراچی کیپٹن محمد صفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ ،کلمت ویلفیئر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) محمدی اسپورٹس فٹ بال کلب میمن گوٹھ کے زیر اہتمام جای آل کراچی کیپٹن محمدصفر میمن یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری خیر بخش پپو میمن کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں کلمت ویلفیئر سینٹر نے ہنٹر اسپورٹس ملیر کو 3-1سے ،گلشن اتحاد کورنگی نے مد مقابل غریب نواز ڈالمیا کو 4-0سے ،بلوچ یونین ویسٹ نے چنیسر بلو کو پنالٹی ککس پر 5-3سے ،سرحد اسپورٹس لانڈھی نے جام الیون ملیر کو 2-1سے ،بلوچ یوتھ گارڈن نے بلوچ فائٹر ملیر کو 3-0سے ،ساجدی محمڈن نے ملیر اسٹار کو 3-2سے ،رحیم محمڈن شاہ فیصل ٹاؤن نے بلوچ مجاہد ابراہیم حیدری کو 1-0سے ،بلوچ یوتھ ملیر نے ینگ بلال لانڈھی کو 2-1سے ،ملیر ریڈ کی ٹیم نے مضبوط حریف تنظیم اسپورٹس کو 4-1سے ،ینگ پنجگور لیاری نے شہزاد محمڈن کو پنالٹی ککس پر5-4سے ،صاحبداد محمڈن ملیر نے ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم اعظم اسپورٹس کو 3-2سے اور ینگ بلوچ اسٹار نے سخت مقابلے کے بعد برما محمڈن لانڈھی کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے احترام میں ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز ماہ رمضان المبارک کے بعد 24جولائی 2015ءء دوبارہ کھیلے جائیں گے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچز میں ریفری کے فرائض نصیر عمر بلوچ ،عبدالغفور بلوچ اور انیس اختر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جاوید میمن اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :