پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا نیا نام رکھنے کے لیے عوام سے تجویز مانگ لی

اچھا نام دینے والے کو 10ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائیگا، 30جون تک وقت رکھا گیا ہے

منگل 16 جون 2015 13:59

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کا نیا نام رکھنے کے لیے عوام سے تجویز مانگ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کا نیا نام رکھنے کے لیے عوام سے تجویز مانگ لی ، اچھا نام دینے والے کو 10ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا ۔ویب سائٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نام کی عوام سے رائے مانگ لی گئی۔

(جاری ہے)

آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں شیڈول لیگ کا نیا نام کیا ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے عوام میں مقابلہ رکھ دیا اچھا نام تجویز کرنے والے کے لیے 10ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ لیگ کا متبادل نام دینے کے لیے 15سے 30جون تک کا وقت رکھا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا نام پہلے بھی رکھا گیا لیکن ایونٹ نہ ہو سکا اس لیے اب نئے نام کے ساتھ اس کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔