نمستے لندن کے بعد اب پیش ہے نمستے انگلینڈ

منگل 16 جون 2015 14:13

نمستے لندن کے بعد اب پیش ہے نمستے انگلینڈ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)اب اکشے کمار لیکر آرہے ہیں نمستے لندن کے بعد نمستے انگلینڈ، فلم ہوگی پیار و محبت کی کہانی بیان کرتی۔

(جاری ہے)

اکشے کمار کو پھر ملے گا موقع اپنے من پسند ہدایتکار وپل شاہ کے ساتھ کام کرنے کا جنہوں نے آٹھ سال پہلے بنائی تھی نمستے لندن ، اس بار فلم کا نام رکھا گیا ہے نمستے انگلینڈ جس میں لیڈنگ رول میں کھلاڑیوں کے کھلاڑی ہی ہیں۔نہ ہوگا اس میں ایکشن اور نا ہی مار دھاڑ صرف اور صرف ہوگی پیار کی بات ،مووی میں اکشے کمار کی ہیروئن کون ہوگی ؟ بس اسی کا انتخاب کرنے کے لیے ہدایتکار نے ادھر ادھر نظریں گھمانا شروع کردی ہیں۔