میرے اختیار میں ہوتا تو راج کپور اور گرودت کے دور میں اپنا کیریئر شروع کرتی شردھا کپور

منگل 16 جون 2015 14:13

میرے اختیار میں ہوتا تو راج کپور اور گرودت کے دور میں اپنا کیریئر شروع ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) شردھا کپور جنکے کیریئر کی شروعات کچھ اتنی اچھی نہیں ہوئی تھی اور اپنی شروع کی 2 فلمیں”تین پتی“ اور ”لو کا دی اینڈ “ باکس ا?فس پر ناکام ہونے کے باوجود آج وہ ہندستان فلم نگری کی بہترین اداکاراوٴں میں سے ایک ہیں اور ان کی فلم” اے بی سی ڈی 2 ” بھی26 جون کوریلیز ہونے جارہی ہے . بالی وڈ کے ممتاز ترین اداکار شکتی کپور کی لاڈلی شردھا کپور کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ ایک ایسی غیر مستحکم جگہ ہے جہاں ہر جمعہ کو تبدیلی اجاتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات شردھا کپور نے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کے دوران کہی، ان کا کہنا تھا کہ میں اپنیکیریئر کی پہلی دنوں فلموں کی ناکامی کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتی تھی اور اس وقت ذہن میں آیا تھا کہ میرے ہی ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے مگر یہ صرف کچھ دیر کے لیے تھا اس کے بعد میں نے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر بنایا اور اب اس بات کی خوشی ہے کہ برے وقت کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اور اب میرا برا دور گزر چکا ہے اوراسی وجہ سے میں یہ سمجھتی ہوں کہ بالی ووڈ میں ہر کسی پر برتری اور کمتری کا دور آتا ہے آج اگر کوئی کامیابی کی منازل طے کررہا ہے تو دوسرا ناکام بھی ہے اور جو آج ناکامی کی دلدل میں گرا ہوا ہے توکل کو وہ کامیاب بھی ہوسکتا ہے اور جب بھی میں کسی ناکامی کا سامنا کرتی ہوں تو بجائے اسکے کہ میں پریشان ہوں میں خود میں حوصلہ پیدا کرتی ہوں اور دوبارہ نئے سرے سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد شروع کردیتی ہوں۔