چند برسوں میں امریکی مسلمانوں کی تعدداد 50 لاکھ ہو جائے گی

منگل 16 جون 2015 14:26

چند برسوں میں امریکی مسلمانوں کی تعدداد 50 لاکھ ہو جائے گی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء)چند برسوں میں امریکی مسلمانوں کی تعداد 50 لاکھ ہو جائے گی ، یہ تعداد امریکا میں بسنے والے یہودیوں کے برابر ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق آبادی کے اعداد و شمار رقم کرنے والے ایک ماہر نے پیش گوئی کی ہے کہ چند ہی عشروں کے اندر مسلمانوں کی آبادی 50 لاکھ سے بڑھ جائے گی جبکہ امریکہ میں تقریباً 50 لاکھ یہودی آباد ہیں۔ ایک امریکی یہودی تنظیم نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ یہودی اور مسلمان مذاہب کے اعتدال پسندوں کو قریب لانے سے دونوں مذاہب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔