ہیراتھ ہوم کنڈیشنز میں خطرناک بولر ہیں انکو کھیلنے کیلئے کافی ہوم ورک کیا ہے،کمار سنگاکارا دنیا کے بہترین بلے باز ہیں ان کو قابو کریں گئے،میزبان ٹیم کو ہمارے سپنرز کو کھیلنا آسان نہیں ہو گا،سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر زیرکرنے کیلئے ہمیں اسکوربورڈ پر بڑے ٹوٹل سجانے ہوں گے،بولنگ اورفیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا گال میں پریس کانفرنس سے خطاب پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے ، پاکستانی ٹیم کو دنیا کے کسی کونے میں بھی ہرانا آسان نہیں،د اجمل کے بغیر بھی پاکستان کی باؤلنگ بہت مضبوط ہے،سعید اجمل کا ٹیم میں نہ ہونا سری لنکا کیلئے فائدہ مند ہوگا سری لنکن ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز کی پریس کانفرنس

منگل 16 جون 2015 17:31

ہیراتھ ہوم کنڈیشنز میں خطرناک بولر ہیں انکو کھیلنے کیلئے کافی ہوم ورک ..

گالے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بے کہا ہے کہ ہیراتھ ہوم کنڈیشنز میں خطرناک بولر ہیں انکو کھیلنے کیلئے کافی ہوم ورک کیا ہے،کمار سنگاکارا دنیا کے بہترین بلے باز ہیں ان کو قابو کریں گئے،میزبان ٹیم کو ہمارے سپنرز کو کھیلنا آسان نہیں ہو گا۔وہ منگل کو گالے کر کٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹسمین اسپنرز کیخلاف اپنی تیکنیک میں بہتری لائے ہیں، وارم اپ میچ میں بیٹسمینوں کو پریکٹس کا اچھا موقع ملا ،ہماری بیٹنگ کافی تجربہ کار اور مضبوط ہے، سری لنکا کوان کے میدانوں میں زیرکرنے کیلئے ہمیں اسکوربورڈ پر بڑے ٹوٹل سجانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بولنگ اورفیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے،انہوں نے کہا کہ وارم اپ میچ میں ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ کی اچھی کارکردگی حوصلہ رہی ہے ، ٹیسٹ سیریز میں سری لنکن بیٹسمین ہمارے سپن اٹیک کو آسانی سے نہیں کھیل سکیں گئے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ رنگنا ہیراتھ سمیت میزبان اسپنرز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں ہیراتھ کو کھیلنے کیلئے کافی ہوم ورک کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمار سنگاکارا دنیا کے بہترین بلے باز ہیں ان کو قابو کر نے کیلئے حکمت عملی بنا لی ہے۔انہیں بڑا سکور کر نے نہیں دیں گئے ۔دوسری طرف سری لنکن ٹیم کے کپتان میتھیوز نے کہا کہ پاکستان کو آسان حریف نہیں سمجھتے ، پاکستانی ٹیم کو دنیا کے کسی کونے میں بھی ہرانا اتنا آسان نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی پاکستان کی باؤلنگ بہت مضبوط ہے ، سری لنکن پریذیڈنٹ الیون کے خلاف ذوالفقار بابر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ، سری لنکن بیٹسمینوں کو محتاط انداز میں کھیلنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل مایہ ناز آف سپنر ہیں ان کا ٹیم میں نہ ہونا سری لنکا کیلئے فائدہ مند ہوگا ۔