ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران آج رات بلجیم روانہ ہوں گے

کپتان ویزہ مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ سفر نہ کرسکے

منگل 16 جون 2015 20:59

ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران آج رات بلجیم روانہ ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان ہاکی ٹیم بغیر کپتان کے ہی اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئیبلجیم پہنچ گئی ِ، کپتان ویزہ مسائل کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ سفر نہ کرسکے۔

(جاری ہے)

اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم گزشتہ شام بلجیم پہنچی تاہم اسکواڈ میں کپتان محمد عمران موجود نہیں تھے، محمد عمران کے ویزے میں سفر کی تاریخ 17جون درج ہے ، اس سے پہلے وہ سفر نہیں کرسکتے جبکہ ٹیم کے باقی ارکان کے ویزوں پر سفر کی تاریخ 15جون لکھی ہے ، محمد عمران ا?ج رات لاہور سے بلجیم روانہ ہوں گے اور کل شام تک ٹیم کو جوائن کریں گے، اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 20جون کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ `

متعلقہ عنوان :