یورپین گیمز، جرمنی نے ہالینڈ کو ہرا کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

منگل 16 جون 2015 21:33

یورپین گیمز، جرمنی نے ہالینڈ کو ہرا کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ ..

باکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) آذربائیجان کے شہر باکو میں جاری یورپین گیمز میں جرمنی نے ہالینڈ کو شکست دے کر ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں جرمن ٹیم کو تین دو سے کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فائنل کے آخری میچ میں ہان یِنگ نے ہالینڈ کی بریٹ ارل کو تین صفر سے ہرا کر جرمنی کو فتح دلائی، اس سے قبل ہالینڈ کی لی جیاوٴ نے ہان ینگ کو پہلے میچ میں ہرا کر برتری حاصل کی تھی، جرمنی کی شان ڑیاوٴنا نے ہالینڈ کی لی جائی کو تین ایک سے ہرا کر اسکور برابر کیا، ڈبلز میچ میں جرمن ٹیم فاتح رہی لیکن ریورس سنگلز میں ہالینڈ کی لی جائی نے جیت کر اسکور دو دو کر دیا۔

اس طرح ٹائٹل کا فیصلہ پانچویں اور فیصلہ کن میچ سے ہوا جو ہان یِنگ نے اپنے نام کیا، اس سے قبل جمہوریہ چیک نے یوکرائن کو ہرا کر برونز میڈل جیتا۔

متعلقہ عنوان :