پاکستان نے 12 ممالک کیساتھ جیایف 17 تھنڈرطیاروں کے معاہدے کوحتمی شکل دیدی

طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے ائیر وائس مارشل ارشد ملک

منگل 16 جون 2015 22:22

پاکستان نے 12 ممالک کیساتھ جیایف 17 تھنڈرطیاروں کے معاہدے کوحتمی شکل ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ لڑاکا طیاروں کی فروخت کے لئے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی۔پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئروائس مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پاکستان نے 12 ممالک کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے پہلے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے جب کہ طیارے 2017 تک حوالے کردیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاعی آلات کی برآمد کو فروغ دینے کے لئے پیرس ایئر شو اہم مقام ہے، جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے ہلکے وزن کے کثیرالمقاصد طیارے ہیں جو آواز سے دوگنا زیادہ رفتار سے 55 ہزار فٹ کی بلندی پراڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں پیرس میں ایئرشو جاری ہے اوراس میں پاکستان کے 3 جے ایف 17 لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں جس میں ایک فضا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے گا جب کہ دوسرا نمائش اور تیسرا ریزور کے طور پر شامل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :