چوہدری نثار پیپلزپارٹی سے نفرت کرتے ہیں ، آصف زرداری سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ کا چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل

منگل 16 جون 2015 23:59

چوہدری نثار پیپلزپارٹی سے نفرت کرتے ہیں ، آصف زرداری سب کو ساتھ لیکر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جون۔2015ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پیپلزپارٹی سے نفرت کرتے ہیں ، آصف زرداری سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، پیپلزپارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی پر چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ کیاآئی جے آئی سکینڈل غلط تھا؟ ، اس بارے سب کو معلوم ہے ۔ چوہدری نثار صرف پیپلزپارٹی سے نفرت کرتے ہیں اس لئے انہوں نے ایسی باتیں کیں ۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری تو سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور پیپلزپارٹی اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ عنوان :