راولپنڈی ، گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، میاں بیوی 5بچوں سمیت جاں بحق

بدھ 17 جون 2015 11:24

راولپنڈی ، گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، میاں بیوی 5بچوں سمیت جاں بحق

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء ) راولپنڈی میں گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں میاں بیوی 5بچوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔بدھ کو پولیس کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور پانچ بچے شامل تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ شوکت، ان کی 32 سالہ بیوی عائشہ اور ان کے بچے ساڑھے 4 سالہ فاطمہ، 6 سالہ عثمان، 8 سالہ محسن ، 10 سالہ عمر اور14 سالہ حسن شامل تھے۔

(جاری ہے)

نیچے والے پورشن میں ان کے بہنوئی انجم شہزاد رہائش پذیر تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔آتشزدگی سے 2 خواتین زخمی بھی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع نے کہاہے کہ گھروالے سو رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی اور تمام افراد کی اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔ تھانہ ایئرپورٹ کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ایک ہی خاندان کے سات افراد کی ہلاکت پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر شخص سوگ میں ڈوب گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :