شوبز میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں، نگار چوہدری

بدھ 17 جون 2015 13:11

شوبز میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ نگار چوہدری کا کہنا ہے کہ شوبز میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگار چوہدری کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی صرف اور صرف محنت سے ہی ملتی ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے اداکاراؤں کو شارٹ کٹ سے اجتناب کرنا چاہئیے لیکن بہت افسوس کی بات ہے کہ ہماری شوبز انڈسٹری میں بہت سی لڑکیاں پروڈیوسرز سے ناجائز تعلقات بنا کر راتوں رات ہٹ ہونا چاہتی ہیں۔

نگار چوہدری نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہوں اور یہی میری کامیاب زندگی کا راز ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ دوسروں کے بارے میں باتیں کرتے ہیں مگر اپنی اصلاح کے لئے کوئی تیار نہیں۔

متعلقہ عنوان :