بھارت میں صرف سایہ پڑنے پر ہی اونچی ذات والے ہندووٴں کا دلت لڑکی پر بہیمانہ تشدد

بدھ 17 جون 2015 13:23

بھارت میں صرف سایہ پڑنے پر ہی اونچی ذات والے ہندووٴں کا دلت لڑکی پر ..

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جون۔2015ء) بھارت میں نچلی ذات کے ہندووٴں کو اونچی ذات والوں کی جانب سے مسلسل متعصبانہ سلوک کا سامنا ہے ‘ لڑکی کو اس کا سایہ اونچی ذاتی والے شخص پر پڑنے کے باعث تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے گاوٴں گنیش پورہ میں دلت گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کنویں سے پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اس کا سایہ قریب کھڑے ایک اونچی ذات والے ہندو پر پڑگیا جس پر اس کے خاندان کی خواتین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایک خاتون نے لڑکی کو دوبارہ اس علاقے میں نظر آنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے جب پولیس میں رپورٹ درج کرانے کی کوشش کی گئی تو اونچی ذات والے ہندووٴں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں تاہم بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :