قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد سیلفی کنگ کے بعد اداکار بھی بن گئے

بدھ 17 جون 2015 15:02

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد سیلفی کنگ کے بعد اداکار بھی بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد سیلفی کنگ کے بعد اب اداکار بھی بن گئے ہیں ، احمد شہزاد کی ڈب سمیش ویڈیوسوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ۔ پاکستانی ٹیم کے نوجوان بلے باز احمد شہزاد سیلفیز کی وجہ سے تو تنقید کی زد میں رہتے ہی ہیں لیکن اس بار انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھا کر ایک مرتبہ پھر سب کی توجہ حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

23 سالہ بلے باز نے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں ماضی کی مقبول فلم "شعلے" میں گبر سنگھ کے ڈائیلاگ کی نقل کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑی اسد شفیق کا ہاتھ مانگ کر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
دلچسپ ویڈیو ملاحظہ فرمائیے

متعلقہ عنوان :