آسٹریلیوی آل راونڈر مویسز ہنریکس کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا

بدھ 17 جون 2015 15:35

آسٹریلیوی آل راونڈر مویسز ہنریکس کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17جون۔2015ء) انگلش کاؤنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں کیچ پکڑتے ہوئے ساتھی کھلاڑی روری برنس کے ساتھ ٹکرانے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مویسز ہینریکس کو سرجری کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں سسیکس اور سرے کاؤنٹی کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے میچ میں سرے کی جانب سے کھیلنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر مویسز ہینریکس اور انگلینڈ کے روری برنس فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے آپس میں ٹکرا گئے تھے ۔

دونوں کھلاڑیوں کو اس حادثے کے بعد شدید چوٹیں آئیں اورجبڑوں کی سرجری بھی کرنا پڑی ۔ انگلینڈ کے روری برنس سرجری کے بعد پیر کو ہسپتال سے فارغ ہو گئے تھے جس کے بعد اب آسٹریلوی پلیئر کو بھی سرجری اور علاج معالجے کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے ۔