شاہد بلائے تو شادی میں ضرور جاؤنگی ، کرینہ کپور

جمعرات 18 جون 2015 12:01

شاہد بلائے تو شادی میں ضرور جاؤنگی ، کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ اگر شاہد کپور بلائے گا تو اس کی شادی میں ضرور جاؤں گی اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر شاہد کپور اپنی شادی میں بلائے گا تو میں اس میں ضرور جاؤنگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں شاہد کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دونگی انہوں نے کہا کہ میں سیرو تفریح کی شوقین ہوں اور مختلف ممالک کی سیر کرتی ہوں میں جب بھی کئی جاتی ہوں تو پرستار مجھے گھیر لیتے ہیں میں ان کا دل نہیں توڑتی اور سب کو آٹو گراف اور سیلفی سے منع نہیں کرتی ۔