رواں ماہ رمضان المبارک کا اختتام بھی جمعہ کے مقدس دن ہو گا

جمعرات 18 جون 2015 14:44

رواں ماہ رمضان المبارک کا اختتام بھی جمعہ کے مقدس دن ہو گا

فیصل آباد ۔18جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) آج سے شروع ہونے والے رواں ماہ رمضان المبارک کاآغازجمعہ اور اختتام بھی جمعہ کے مقدس دن پرہو گا جبکہ فرزندان اسلام 5 جمعتہ المبارک کی فیوض و برکات سے مستفیدہوں گے۔

(جاری ہے)

معروف ماہر فلکیات و قمر شناس پروفیسر محمدحمزہ نعیم نے ایک ملاقات کے دورا ن بتایاکہ رمضان المبارک 1436ھ کا پہلا روزہ آج 19جون بروز جمعتہ المبارک کو ہے جبکہ آخری روزہ 29رمضان المبارک بروز جمعہ کو جمعتہ الوداع کے موقع پر ہو گا۔

انہوں نے بتایاکہ ماہ رمضان کے دوران فرزندان توحید 5جمعے ادا کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ دوسرا جمعہ 8رمضان المبارک بمطابق 26جون ، تیسراجمعہ 15رمضان المبارک بمطابق 3جولائی ، چوتھا جمعہ 22رمضان المبارک بمطابق 10جولائی اور پانچواں و آخری جمعتہ الوداع 29رمضان المبارک بمطابق 17جولائی کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :