راجرفیڈرراورٹوماس برڈچ ہال اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 18 جون 2015 15:13

راجرفیڈرراورٹوماس برڈچ ہال اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ہال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) عالمی نمبردوراجرفیڈرراورٹوماس برڈچ نے ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی، فرنچ اوپن چیمپیئن اسٹانسلاس واورنکا کوئنزٹینس چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں شکست کھاگئے،جرمنی کے شہرہال میں جاری گراس کورٹ ایونٹ میں سترہ مرتبہ کے گرینڈ سلم ونرراجرفیڈررنے دوسرے راؤنڈ میں لیٹویا کے ارنسٹ گلبزکوباآسانی شکست دیکرآخری آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی، دفاعی چیمپیئن فیڈررنے چھ تین اورسات پانچ کے اسکورکے ساتھ فتح سمیٹی،تھرڈ سیڈ چیک ری پبلک کے ٹوماس برڈچ نے کروشیا کے بورنا کورچ کواسٹریٹ سیٹس میں مات دیکرکوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

برڈچ کی فتح کا اسکورچھ تین اورچھ دورہا۔ادھرلندن میں جاری کوئنزٹینس چیمپیئن شپ میں فرنچ اوپن چیمپئین اسٹانسلاس واورنکا دوسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ ہوگئے، سیکنڈ سیڈ واورنکا کوجنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن نے سات چھ اورچھ سات چھ سے مات دی

متعلقہ عنوان :