پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ پانچ سال سے تکمیل کا منتظر

جمعرات 18 جون 2015 16:29

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ پانچ سال سے تکمیل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء ) لاہور میں بین الاقوامی طرز کا سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ زیر تعمیر ہے لیکن دونوں پراجیکٹس پانچ سالوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔ لاہور میں اس وقت ایک بھی عالمی سطح کا سوئمنگ پول اور ٹینس کورٹ موجود نہیں۔ نشتر پارک لاہور جہاں کرکٹ ہاکی سمیت درجنوں کھیلوں کی سہولتیں موجود ہیں وہاں دونوں پراجیکٹس بنانیکا منصوبہ تیار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دو ہزار آٹھ میں شروع ہونے والا سوئمنگ پول دو ہزار دس جب کہ 2010 میں شروع ہونے والا ٹینس کورٹ 2012 میں مکمل ہونا تھا۔ اب سپورٹس بورڈ کا دعویٰ ہے کہ دونوں پراجیکٹس رواں سال ستمبر تک مکمل ہوجائیں گے۔ سوئمنگ پول پر سینتیس کروڑ جب کہ ٹینس کورٹ پر پندرہ کروڑ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔ دونوں پراجیکٹس تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں اور کھلاڑی دعا گو ہیں کہ اس بار یہ وعدہ پورا ہوجائے۔ ہر سال بجٹ میں ان دونوں پراجیکٹس کے لئے ڈھیروں رقم مختص کی جاتی ہے۔ اگر یہ منصوبے مقررہ وقت تک مکمل ہو جاتے تو ان کی لاگت میں خاصی کمی ہوسکتی تھی۔

متعلقہ عنوان :