پاکستانی گرینڈماسٹر محمود لودھی آئندہ ہفتے شیڈول کامن ویلتھ چیس ایونٹ میں شرکت کریں گے

جمعرات 18 جون 2015 18:14

پاکستانی گرینڈماسٹر محمود لودھی آئندہ ہفتے شیڈول کامن ویلتھ چیس ایونٹ ..

اسلام آباد ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) پاکستان کے انٹرنیشنل گرینڈماسٹر محمود لودھی آئندہ ہفتے بھارت میں شیڈول کامن ویلتھ چیس ایونٹ میں شرکت کریں گے، نو جونیئرز پاکستانی پلیئرز بھی ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے۔ ٹورنامنٹ 22 جون سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں محمود لودھی نے کہا کہ میں اس سے قبل بھی آٹھ سے نو بار کامن ویلتھ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کر چکا ہوں اسلئے دباؤ کو ہینڈل کرنا اچھی طرح جانتا ہوں، اس طرح بھارتی سرزمین پر ٹائٹل جیتنے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جونیئرز کیٹگریز انڈر 8 اور انڈر 14 میں ہمارے پلیئرز طلائی تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں سخت محنت کرنا ہو گی۔ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے 21 جون کو بھارت جائے گی اور 2 جولائی کو واپس وطن لوٹے گی۔