ملک کی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی

جمعرات 18 جون 2015 19:20

ملک کی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار میگا واٹ سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی باربجلی کی مجموعی پیداوار 16 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے حکام نے دعویٰ کیا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار16 ہزار میگا واٹ ہے مزید 50 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن میں شامل کردی جائے گی جس کے بعد مجموعی پیداوار 16 ہزار 50 میگا واٹ ہو جائے گی۔ حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کی مجموعی طلب 20 ہزار میگا واٹ ہو چکی ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال تقریباً 4 ہزار میگاواٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :