مچل سنٹنر انگلش سرزمین پر ون ڈے میچ کے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

جمعرات 18 جون 2015 19:46

مچل سنٹنر انگلش سرزمین پر ون ڈے میچ کے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے ..

ناٹنگھم ۔ 18 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز مچل سنٹنر انگلش سرزمین پر ون ڈے میچ کے ایک اوور میں زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

سنٹنر نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں عدیل رشید کے اوور میں 28 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، سنٹنر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے عدیل رشید کی خوب دھنائی کی، انہوں نے اوور میں 28 رنز جوڑے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ انگلش سرزمین پر ون ڈے میچ کے ایک اوورز میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز میزبان ملک کے ہی پلیئر دیمتری کو حاصل ہے، انہوں نے 2007ء میں اوول کے مقام پر بھارت کے خلاف میچ میں ایک اوور میں 30 رنز بنائے تھے۔