راولپنڈی : غازی عبد الرشید قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 19 جون 2015 10:50

راولپنڈی : غازی عبد الرشید قتل کیس، سابق صدر پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 جون 2015 ء) : راولپنڈی میں غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی. کیس کی سماعت قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی جس میں انہوں نے پرویز مشرف کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت میں پیشی کا حکم دے دیا، ساتھ ہی پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کر دئے. عدالت نے حکم دیا کہ پرویز مشرف کو گرفتار کر کے 24 جولائی کو عدالت میں پیش کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیاا تو سابق صدر پرویز مشرف کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی.

متعلقہ عنوان :