سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی

جمعہ 19 جون 2015 11:49

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی دورپاکستان ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کی دورپاکستان کی دعوت قبول کرلی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،صدر مملکت ممنون حسین نے سعودی فرمانروا کو علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر مملکت ممنون حسین کے شاہی محل آمدپر شاندار استقبال کیا‘ اس موقعپر سعودی شہزادہ محمد بن نائف بھی موجود تھے۔

صدر مملکت ممنون حسین کے ہمراہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق اور قونصل جنرل آفتاب کھوکھر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام سعودی عرب کی قیادت اورعوام کے ساتھ گہرے جذبات رکھتے ہیں ، سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب برادر اسلامی ملک ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوں گے۔

سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے مسلم امہ کے فلاح و بہبود کے لئے سعودی فرمانروا کے کردار کو سراہا۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور سعودی عرب کے عزم واستحکام کے لئے مزید جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سعودی فرمانروا نے خطے میں قیام امن اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :