محمد عامر کو ایک اور موقع دیا جائے ‘ مائیکل ہولڈنگ

جمعہ 19 جون 2015 12:19

محمد عامر کو ایک اور موقع دیا جائے ‘ مائیکل ہولڈنگ

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے سپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا پانے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے بارے میں کہا ہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار نہیں تھے۔61 سالہ سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ انھوں نے کبھی یہ تاثر نہیں دیا کہ محمد عامر نے 2010 کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی ’منصوبہ بندی‘ کی تھی۔

مائیکل ہولڈنگ نے پاک پیشن ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو دوسروں کی جان لے لیتے ہیں مثلاً لاپرواہ ڈرائیونگ، شراب پینے کے بعد ڈرائیونگ، لاپرواہ مشینی حادثات، اس کے باوجود انھیں زندگی میں دوبارہ موقع دیا جاتا ہے جو سزا بھی انھیں دی جاتی ہے، اس کے بعد انھیں دوبارہ زندگی شروع کرنے اور کچھ اچھا کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مائیکل ہولڈنگ نے کہاکہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ پاکستانی مداح محمد عامر کی واپسی کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تاہم وہ یہ نہیں سمجھ سکتے کہ ان سے زندگی بھر کے لیے قطع تعلق کیوں رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ عامر کی زندگی میں کیوں بہتری نہیں لائی جاسکتی اور اس کو ایک اور موقع دیا جائے؟ اس نے کسی کی جان نہیں لی۔‘22 سالہ محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 2010 میں پابندی کے بعد اس سال مارچ میں واپسی ہوئی تھی اور انھوں نے اپنے پہلے سپیل میں تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا تھا تاہم مائیکل ہولڈنگ کے مطابق ہم نہیں جانتے کہ مستقبل میں ان کیلئے کیا ہے اس بات کا بیشتر انحصار اس پر ہوگا کہ ان کی واپسی کے بعد ان کی ٹیم مداح اور دنیا بھر میں لوگ انھیں کس طرح قبول کرتے ہیں۔