ابوظہبی میں مقیم 65 سالہ غیرملکی مرس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق

جمعہ 19 جون 2015 12:53

ابوظہبی میں مقیم 65 سالہ غیرملکی مرس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق

ابوظہبی ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ابوظہبی میں مقیم 65 سالہ غیرملکی مرس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد لقمہ اجل بن گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اب تک صرف 2 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے دوسرا شخص ہسپتال میں زیر علاج ہے اور روبصحت ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ابوظہبی میں مرس کی وباء کے حوالہ سے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے قائم ہنگامی مراکز دن رات کام کررہے ہیں واضح رہے کہ اس وباء سے جنوبی کوریا میں 24 اور تھائی لینڈ میں ایک شخص ہلاک ہو چکا ہے۔