6سال کے بچے کے لیے سوال۔بڑوں کے دماغ کی دہی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 19 جون 2015 13:15

6سال کے بچے کے لیے سوال۔بڑوں کے دماغ کی دہی

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون2015ء)ہانگ کانگ میں ہونے والے پرائمری سکول میں داخلے کے لیے 6 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ایک ٹسٹ رکھا گیا۔ اس ٹسٹ میں ایک سوال کو بچوں نے 20 سیکنڈ میں حل کرنا تھا۔بہت سے بچوں نے اسے حل کر لیا۔ یہ سوال جب انٹرنیٹ پر پوسٹ ہوا تو بہت سے بڑے افراد گھنٹوں بیٹھ کر بھی اسے حل نہ کر سکے۔ سوال میں ایک تصویر کی مدد سے ایک پارکنگ لاٹ بنایا ہوا ہے اس پارکنگ لاٹ میں 6 گاڑیوں کےکھڑا ہونے کی جگہ ہے۔

پہلی گاڑی کی جگہ پر 16 لکھا ہوا ہے۔ دوسری گاڑی کی جگہ پر 06 لکھا ہے۔ تیسری گاڑی کی جگہ پر 68 لکھا ہے۔چوتھی گاڑی کی جگہ پر 88 لکھا ہے۔ پانچویں گاڑی کی جگہ پر نمبر کے اوپر گاڑی کھڑی ہے۔ جبکہ چھٹی گاڑی کی جگہ پر 98 لکھا ہے۔ بچوں کو یہ معلوم کرنا تھا کہ پانچویں پارکنگ کی جگہ جہاں گاڑی گھڑی ہے کا نمبر کیا ہے۔

(جاری ہے)

بہت سے بچوں نے تو اسے حل کر لیا مگر انٹرنیٹ پر پوسٹ ہونے کے بعد بہت سے بڑے افراد اسے حل نہ کر سکے۔

اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ بڑے افراد اسے حل کرنے کے لیے فوراً ہی الجبرا اور منطق کی طرف بھاگے، جبکہ اس سوال کا اس قسم کی چیزوں سے کوئی تعلق ہی نہ تھا۔ اس سوال کا جواب تصویر کے رخ میں پوشیدہ ہے۔ تصویر کو الٹا کر کے دیکھنے سے سوال کا جواب معلوم ہو جاتا ہے۔ تصویر کو الٹا گھما کر دیکھیں تو جسے ہم 98 سمجھ رہے تھے وہ دراصل 86 ہے۔ اس کے بعد کا نمبر کار کے نیچے ہے۔ اس کے بعد 88 ہے۔ اس کے بعد 68 نہیں 89 ہے۔ اس کے بعد 06 نہیں 90 ہے۔ سب سے آخر میں 16 نہیں 91 ہے۔ اس لحاظ سے سوال کا جواب 87 ہوا۔