اداکارہ مدھو نے دوبارہ جم جوائن کر لیا

جمعہ 19 جون 2015 15:02

اداکارہ مدھو نے دوبارہ جم جوائن کر لیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء)فلمسٹار مدھو نے دوبارہ سمارٹ رہنے کے لئے جم جوائن کر لیا ہے اور گلبرگ کے ایک معروف جم میں ان دنوں روزانہ تین گھنٹے ایکسرسائز شروع کر دی ہے اس حوالے سے خصوصی گفتگو گرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے آپ کو سمارٹ رکھنے کے لئے جم جوائن کرتی رہتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فلم اور تھیٹر کی مصروفیات کے باعث جم مسلسل نہیں کر سکتیں اس لئے جب سمجھتی ہیں کہ فٹنس خراب ہو رہی ہے تو جم جوائن کر لیتی ہوں مدھو کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد جمناسٹک کلاسز بھی لینا شروع کر دینگیکیونکہ انہوں نے بچپن میں بھی جمناسٹک کی ہیاور اب دوبارہ انہیں شوق ہوا ہے کہ وہ جمناسٹک کی گیم کا آغاز کریں۔