بالی ووڈ فلم”اے بی سی ڈی 2 “کے انتظار کی گھڑیاں ختم

جمعہ 19 جون 2015 15:08

بالی ووڈ فلم”اے بی سی ڈی 2 “کے انتظار کی گھڑیاں ختم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) بالی ووڈ کی پہلی تھری ڈی فلم ' اے بی سی ڈی ٹو' کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔۔ فلم آج سے بڑے پردے کی زینت بن رہی ہے۔فلم اے بی سی ڈی ٹو۔۔ 'اے بی سی ڈی اینی بڈی کین ڈانس' کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ورون دھون اور شردھا کپور ایکدوسرے کے مدمقابل نظر آئینگے۔ورلڈ ہپ ہاپ ڈانس چیمپئین شپ کے گرد گھومتی فلم میں دس گانے اور ڈانس سیکوئنس شامل ہیں۔فلم کی ہدایتکاری معروف کوریو گرافر ریموڈی سوزا دے رہے ہیں جبکہ بھارتی صف اول کوریوگرافر بھودیوا بھی مرکزی کردار میں نظر آئینگے۔ڈانس اور ایکشن سے بھرپور فلم آج انیس جون کو نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔