پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ ماہ ملاقات کا امکان،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 19 جون 2015 16:21

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان آئندہ ماہ ملاقات کا امکان،بھارتی میڈیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال اور تعلقات کے باوجود آئندہ ماہ روس میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس او سی) کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات متوقع ہے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات کا ایجنڈہ پاک بھارت تعلقات کو معمول پر لانا اور بہتر کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اب تک دونوں وزرائے اعظم کی ملاقات کیلئے کسی بھی ملک کی جانب سے کوئی درخواست نہیں کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندروز قبل وزیراعظم نریندر مودی کے اپنے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوئی ہے ۔اس موقع پر انھوں نے کہاتھاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ ایس او سی کا اجلاس آئندہ ماہ کی 9 تاریخ روس کی میزبانی میں ماسکو میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :