آئی سی سی نے پہلے ون ڈے میں دھکم پیل پر دھونی اور مستفیض الرحمن پر جرمانہ عائد کردیا

بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 75فیصد اور بنگلہ دیشی باؤلر پر میچ فیس کا 50فی صد جرمانہ عائد کیا گیا

جمعہ 19 جون 2015 18:09

آئی سی سی نے پہلے ون ڈے میں دھکم پیل پر دھونی اور مستفیض الرحمن پر جرمانہ ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پہلے ون ڈے میں پیش آنیوالے واقعے کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی پر میچ فیس کا 75فی صد اور بنگلہ دیشی باؤلر مستفیض الرحیم پر میچ فیس کا 50فی صد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں 308رنز کے تعاقب میں جب ہندوستان کی چار وکٹیں 115 رنز گر چکی تھیں تو اپنے ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے مشہور مہندرا سنگھ دھونی شدید پریشان ہو گئے جس کے بعد انہوں نے میچ کے 25 ویں اوور میں سنگل مکمل کرتے ہوئے پچ پر موجود نوجوان باؤلر کی طرف قدم بڑھا کر ان کو کہنا اور کندھے کی مدد سے زور دار دھکا دیا جس کے نتیجے میں مستفیز لڑکھڑا گئے اور دھکے کی شدت سے انہیں چوٹ آئی جسکے بعد وہ اوور مکمل کیے بغیر ہی میدان سے چلے گئے۔

اس واقعے کے کچھ دیر بعد دھونی کی وکٹ گرنے پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں اور ان کے مداحوں نے کھل کر جشن منایا۔ کرکٹ کے ناقدین 'کیپٹن کول' کے نام سے مشہور دھونی کی اس حرکت پر نالاں دکھاء ی دیے جس کے بعد آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے واقعے کی سماعت کے بعد دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :