روٹس سکول پشاور میں سمر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ،بچوں نے آرچری ،کراٹے وسوئمنگ میں حصہ لیا

جمعہ 19 جون 2015 18:09

روٹس سکول پشاور میں سمر سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ،بچوں نے آرچری ،کراٹے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) ملٹی اڈونچر کلب کے زیراہتمام روٹس سکول پشاور کیمپس میں طلباء وطالبات کیلئے نصابی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی کے سلسلے میں لگایا گیا سمر کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،فیسٹول میں آرچری ،سوئیمنگ ،ڈارٹس ،سلم شاٹ اور کراٹے کی تربیت دیں جبکہ آخری روزکیمپ میں شریک طلباء طالبات کے مابین مقابلے بھی منعقد کرائے گئے ۔

سویمنگ مقابلوں ابراہیم منصور اورودانہ نے پہلی ،باتور نے دوسری اور حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی،آرچری کے مقابلوں میں حنا نے پہلی،ریان رفیع اﷲ نے دوسری اور سفوان رفیع اﷲ نے تیسری پوزیشن جیت لی،کراٹے کے ایونٹ میں ابراہیم ارشد نے گولڈ میڈل،دانیال خان نے سلور اور فیصل نے براؤنز میڈل جیتا،جبکہ سلم شاٹ مقابلوں میں ابراہیم منصور نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بہترین آل راؤنڈرکھلاڑی کی ٹرافی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر داکٹر آمنہ مہمان خصوصی تھیں ،انکے ہمراہ روٹس سکول حیات آباد کی پرنسپل،سپورٹس ٹیچرفضل حسین سیکنڈ ڈان انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ سمیت کثیر تعدادمیں ٹیچرز اوروالدین اورصوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری سرفراز بھی موجود تھے ۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کیلئے کھیل کھود کے مواقع کی فراہمی انتہائی ضروری ہے ،کلاس میں پڑھائی کے بعد صحت مندانہ سرگرمیوں میں بچوں کو مشغول کرنے سے وہ خود کو فریش محسوس کرتے ہیں بلکہ کھیلوں میں حصہ لینے سے بچوں میں ہار جیت کا حوصلہ پیداہوتاہے بلکہ ذہنی وجسمانی تندرست رہنے میں بھی مددملتی ہے ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملٹی ایڈونچرکلب کے زیراہتمام رمضان المبارک کے بعد انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول کے مقابلے کرائے جائینگے ،جسمیں بچوں کو مختلف کھیلوں کی تربیت دینے کیساتھ ساتھ انکے مابین مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے ،تاکہ اسی طرح ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے میں اپنا بھر پور کرداراداکرسکے۔

متعلقہ عنوان :