طلاق کے بعد بیوی کا حصہ مگر اتنےنرالے انداز میں

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 19 جون 2015 19:06

طلاق کے بعد بیوی کا حصہ مگر اتنےنرالے انداز میں

جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جون۔2015ء)جرمنی سے تعلق رکھنے والے مارٹن اور اس کی بیوی کے درمیان طلاق ہوئی تو مشترکہ سامان کی تقسیم کا مسئلہ پیش آیا۔ مارٹن نے سابق بیوی کا حصہ کچھ اس انداز میں دیا کہ محترمہ صرف دانت پیس کر ہی رہ گئیں ہونگی۔ مارٹن نے یوٹیوب پر ایک وڈیو بنائی جس میں اس نے لکھا کہ لورا تمہارا شکریہ زندگی کے 12 خوبصورت سالوں کے لیے۔

اس کے بعد ویڈیو میں اسے تمام مشترکہ چیزوں کے دو دو ٹکڑے کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے کرسی ، موبائل، ٹی وی، دوسرا فرنیچر اور گاڑی تک کو درمیان سے کاٹ کر دو دو ٹکڑے کر دیا۔ اس نے ایک ایک ٹکڑا تو اپنی بیوی کو بھیج دیا جبکہ دوسرے کو فروخت کے لیے ای بے پر ڈال دیا۔مارٹن کی اس حرکت پر کوئی تبصرہ کرنے کی بجائے اس کی مہارت کی داد دینی چاہیے۔ اس نے ہر چیز کو ایسی نفاست سے دو دوٹکڑے کیا کہ اگر وہ اس شعبے کو ہی چن لے تو کافی کامیاب ہو۔ مارٹن نے کہا کہ میری بیوی نے 12 برس بعد ایک دوست کے لیے مجھے چھوڑ دیا۔میں واقعی بہت غصے میں تھا۔ میں نے ہر چیز کے دو دو ٹکڑے کیے اور ایک اسے بھیج دیا۔ اپنے حصے کو بطور مذاق کے ای بے پر پوسٹ کر دیا مگر یہ ہر طرف مشہور ہو گیا۔