لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ،تفتیشی افسر کو 26جون کیلئے نوٹس جاری

جمعہ 19 جون 2015 19:07

لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت ،تفتیشی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 26جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع نے کیس کی سماعت کی ۔ ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جب ایان علی کو گرفتار کیا گیا وہ ائیرپورٹ کے اس حصے میں تھی جہاں اسے مسافر تصور نہیں کیا جا سکتا ، ایان علی نے بورڈنگ کارڈ بھی حاصل نہیں کیا تھا جس کے باعث وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتیں تو انہیں اسمگلر کیسے قرار دیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس کی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوسکی جبکہ معاملہ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، البتہ ایان علی بے قصور ہے لہٰذا درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔ جسٹس عبدالسمیع نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 26جون کے لئے نوٹس جاری کر دیا ۔