سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا،میتھیوکراس کی 60 رنز کی دلکش اننگز

جمعہ 19 جون 2015 21:25

سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا،میتھیوکراس ..

ڈبلن ۔ 19 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) میتھیو کراس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ نے آئرلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ میتھیو کراس نے 60 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

بریڈی کرکٹ کلب میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، ڈیوڈ رینکن 34 اور کپتان کیون اوبرائن 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سفیان شریف اور مائیکل لیسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سکاٹش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، میتھیو کراس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 60 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ ٹائرون کین نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :