پاکستان فٹبال فیڈریشن کے متوازی گروپ نے فیفا فٹبال ہاؤس پرقبضہ کرلیا

اتوار 21 جون 2015 12:32

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے متوازی گروپ نے فیفا فٹبال ہاؤس پرقبضہ کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) فیصل صالح حیات نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے متوازی گروپ نے فیفا فٹبال ہاؤس پرقبضہ کرلیا پاکستان فٹ با ل فیڈریشن کے قائم مقام سیکرٹری کرنل فراست نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ 17جون کو اسلام آباد میں ہونے والی فٹ بال کانگریس میں 26 میں سے 16ارکان شریک ہوئے جنہوں نے فٹ بال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات اور سیکرٹری احمد یار لودھی پر کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر انہیں عہدوں سے فارغ کر دیا۔

(جاری ہے)

کانگریس نے آئندہ انتخابات تک پنجاب کے صدر ارشد لودھی کو پی ایف ایف کا قائم مقام صدر ٗ کرنل فراست کو قائم مقام سیکرٹری کی ذمہ داری سونپ دی اور 30 جون کو فیڈریشن کے ا لیکشن طے شدہ شیڈول کے مطابق کروانے کا حکم دیا۔ کرنل فراست نے بتایا کہ ہفتے کی شب نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں واقع فٹ بال فیڈریشن کے دفتر پہنچ کر چارج سنبھال لیا ہے دوسری طرف پی ایف ایف کے موجودہ صدر فیصل صالح حیات کے مطابق حکومت کے حامی گروپ نے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ اعلیٰ عدالتوں میں شنوائی نہ ہونے کے بعد کرنل فراست گروپ نے فٹ بال ہاؤس پر دھاوا بول کر خواتین سمیت دیگر عملے کو ہراساں کیا۔

متعلقہ عنوان :