گال ٹیسٹ ، سری لنکا 206پر آؤٹ،پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز درکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 21 جون 2015 14:11

گال ٹیسٹ ، سری لنکا 206پر آؤٹ،پاکستان کو جیت کیلئے 90رنز درکار

گال(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جون ۔2015ء ) گال ٹیسٹ کے آخری روز سری لنکا کی پور ی ٹیم 206رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے اور پاکستان کو جیت کے لیے 90رنز کا ہدف ملا ہے ۔ گال کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میچ میں سری لنکا نے کل کے سکور 63رنز 2وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع کیا تو نائٹ واچ میچ دلروان پریرا زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور لیگ سپنر یاسر شا ہ کی ایک گگلی پر چھوڑنے کی غلطی کرکے بولڈ ہوگئے ۔

اس کے بعد نائب کپتان تھریمانے اور کارونارتنے نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 69رنز کا اضافہ کیا ۔ 132کے مجموعی سکور پر تھریمانے 44رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں جکڑے گئے ۔ کپتان اینجلو میتھیوز بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 5رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کارونارتنے 79رنز بنانے کے بعد یاسر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہو گئے ۔

وتھانیج 1،پرساد 2اور ہیراتھ 1رن بنا کر پوویلین لوٹے ۔ سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی دنیش چندیمل تھے جو 38رنز بنا کر یاسر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے اور یوں سری لنکا کی پوری ٹیم نے 206رنز پر پویلین لوٹ کر پاکستان کو جیت کے لیے 90رنز کا ہدف دیا ہے ۔ سری لنکا کی جانب سے کارونارتنے 79اور تھریمانے 44رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر یاسر شاہ نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 76رنز دیکر 7شکار کیے ، وہاب ریاض نے 2اور ذوالفقار بابر نے 1کھلاڑی پوویلین بھیجا ۔

متعلقہ عنوان :