فلم ”دل والے“ میں پرانے سپر ہٹ رومانوی گانے شامل کیے جائیں گے

اتوار 21 جون 2015 15:10

فلم ”دل والے“ میں پرانے سپر ہٹ رومانوی گانے شامل کیے جائیں گے

ممبئی۔21جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم ”دل والے“ میں پرانے سپر ہٹ رومانوی گانے شامل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی نئی فلم ”دل والے“ میں ہدایتکار روہت شیٹھی اور شاہ رخ خان کے باہمی مشورے سے سپر ہٹ گیت شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فلم میں کوئی نیا گانا نہیں شامل کیا جائے گا اور تمام گانے شاہ رخ خان اور کاجول کی سپر ہٹ رومانوی فلموں سے لیے جائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم”دل ول پیار ویار“ میں پرانے گانے شامل کرنے کاتجربہ کیاگیا تھا جو بے حد کامیاب ثابت ہواتھا۔

متعلقہ عنوان :