ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے دوست کے توسط سے بات ہورہی ہے، قائم علی شاہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 جون 2015 16:28

ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے دوست کے توسط سے بات ہورہی ہے، ..

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے حکومت میں آنے سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم کسی دوست کی معرفت پس پردہ بات ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزارپرفاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا حکومت میں شامل ہونے سے متعلق بات کا زیادہ علم نہیں لیکن کسی دوست کی معرفت متحدہ سے بات ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت ایک پیج پر ہیں تاہم ہم نواز لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ حکومت کے ساتھ ہیں اورافہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے جب کہ کراچی آپریشن سے متعلق رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان اتنی دوریاں پیدا نہیں ہوئیں جتنی ذرائع ابلاغ میں بڑھا چڑھا کردکھائی گئی تاہم جو تھوڑی بہت خلش ہے وہ جلد ختم ہوجائےگی۔