انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنزوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

اتوار 21 جون 2015 16:30

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان باہمی ون ڈے سیریز میں زیادہ رنزوں ..

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 21 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنزوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ سیریز میں مجموعی طور پر 3151 رنز بنے، جو پانچ یا اس سے کم میچز کی سیریز میں بڑا سکور ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پانچ میچوں کی سیریز میں زیادہ رنزوں کا ریکارڈ پاکستان اور بھارت کے پاس تھا، دونوں ٹیموں کے درمیان 2003-04ء میں کھیلی گئی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2963 رنز بنے تھے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ون ڈے سیریز انتہائی کانٹے دار رہی اور بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے شائقین کو خوب لطف اندوز کیا۔ سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 3151 رنز بنے جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔ دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر سات بار تین سو سے زائد رنزوں کا ہندسہ عبور کیا۔